ایک نیوز:لودھراں میں نامعلوم افرادکی سیاسی ڈیرےپرفائرنگ سےچارافرادجاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق تھانہ صدرکی حدودمیں سابق امین بیت المال پنجاب سلمان منگلاکے چچا سمیت تین افراد کوانکے رہائشی ڈیرے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےقتل کردیا۔
وقوعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں اورپولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے۔لاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق چاربرقع پوش افرادنےملک مجیب منگلا و دیگر کو ان کے ڈیرےپر آ کر قتل کیا ، قتل ہونے والوں میں ملک مجیب منگلا ، ایک ملازم اور ایک غریب آدمی جو گندم لینے کے لیے آیا ہوا تھا۔ حملہ آوروں میں سے بھی ایک شخص قتل ہوگیا۔ حملہ آور شخص کو کس نے قتل کیا ہے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔