جلاؤگھیراؤکیس، خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ 

Apr 17, 2024 | 13:06 PM

ایک نیوز:عسکری ٹاورحملہ اورجلاؤگھیراؤ کےمقدمےمیں عدالت نےخدیجہ شاہ کےوارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
 انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نےکیس کی سماعت کی۔

سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نےعدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ خدیجہ شاہ نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
 خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے تھے، عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ۔
 ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے پیش کیا گیا ۔ ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ نے مقدمہ نمبر 1271/23 درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں