مریم نواز کا ارکان اسمبلی کو روٹی کے نرخ کی مانیٹرنگ کاحکم 

Apr 17, 2024 | 12:56 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو روٹی اورنان  کے نرخ کی مانیٹرنگ کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سےمختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نےملاقات کی، ملاقات میں عوامی مسائل ، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ارکان اسمبلی کا مختصر وقت میں متعدد عوام دوست پراجیکٹس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراجِ تحسین۔
ارکان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز توقعات سے بڑھ کر تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں۔ 
مریم نوازکاکہناتھاکہ ارکان اسمبلی اپنے حلقے میں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ کریں۔ صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔100 فیصد فری ادویات اورہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔ صوبے  میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی ، 5 ایکسپریس وے اور 3موٹر ویز بنائیں گے۔طلباء کیلئے 20 ہزار موٹر بائیکس کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکےساتھ ملاقات کرنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی زاہد اکرم، محمد اجمل خان،محمد کاشف، آغا علی حیدر شامل ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی ملاقا ت میں موجود تھے۔

مزیدخبریں