سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ نےجناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ کاجیل ٹرائل چیلنج کردیا

Apr 17, 2024 | 12:13 PM

ایک نیوز:سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ نےجناح ہاؤس کےباہرجلاؤگھیراؤ کےمقدمےکاجیل ٹرائل لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

عمرسرفرازچیمہ کےکیل کی جانب سےدرخواست میں موقف اختیارکیاگیا جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی جاری کیا گیا ، جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا، موجود کیس میں شہادت موجود نہیں ہے ۔ درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔ 
درخواست میں استدعاکی گئی عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ عدالت اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں