ایک نیوز:پنجاب حکومت نےانسداددہشت گردی کےجج ملک اعجاز آصف کےخلاف ریفرنس دائرکردیا۔
تحریک انصاف کےرہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے درج مقدمات کی سماعت سےقبل ریفرنس کے متعلق پتہ چلنے پر انسداد دہشت گردی جج ملک اعجاز آصف نے تمام کیسز کی سماعت بغیر کارروائی 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔
شیخ رشید، شہریار آفریدی، زرتاج گل، اجمل صابر، سمابیہ طاہر اور راجہ بشارت عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان میں چالان نقول کی کاپیاں تقسیم نہ کی جا سکی۔
سماعت ملتوی ہونے پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی رہنما انسداد دہشت گردی عدالت سے روانہ ہوگئے۔