ایک نیوز:ملت ایکسپریس میں خاتون پرتشددکےبعدہلاکت کامقدمہ تھانہ جنی گوٹھ بہاولنگر میں درج کرلیاگیا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس تاحال تفتیش شروع نہ کر سکی، بچوں کےبیان ریکارڈ کرنے کےلئے تاحال فیملی سےکوئی رابطہ بھی نہیں کیا ۔ محکمہ ریلوے کی تحقیقاتی ٹیم نے بھی اب تک فیملی سے رابطہ نہیں کیا۔
مقتولہ مریم کےبھائی کاکہناہےکہ موقع پر موجود بچوں کے بیانات کے بغیر تحقیقات کیسے مکمل ہو سکتی ہیں۔
واضح رہےکہ 7اپریل کوکراچی سےفیصل آبادعیدمنانےکےلئےآنےوالی مریم نامی خاتون کوریلوےپولیس اہلکارمیرحسن نےتشددکانشانہ بنایاتھا،جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی تھی۔ تشدد کےبعدخاتون کی لاش ملی تھی ،جس کوریلوےحکام حادثہ قراردےرہےہیں،جبکہ خاتون کےگھروالوں کےمطابق مریم کوقتل کیاگیاہے۔