وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی ورلڈبینک گروپ کےصدرسےملاقات

Apr 17, 2024 | 10:48 AM

ایک نیوز:وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی ورلڈبینک گروپ کےصدراجےبنگاسےملاقات ہوئی۔

ذرائع کےمطابق  وفاقی وزیر نے 9 ماہ کے ایس بی اے پروگرام کے تحت پاکستان میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالی۔ وزیرِ خزانہ کی ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر گفتگو، دونوں فریقین نے 10 سال کے لیے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ذرائع کےمطابق عالمی بینک کے صدر نےپاکستان کے اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ، وزیرِ خزانہ نے صدر اجےبنگاکو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

مزیدخبریں