جامشورو:مسافرکوچ اورآئل ٹینکرمیں تصادم،7افرادجاں بحق ،27سےزائدزخمی

جامشورو:مسافرکوچ اورآئل ٹینکرمیں تصادم،7افرادزخمی،27سےزائدزخمی
کیپشن: Jamshoro: Collision between passenger coach and oil tanker, 7 injured, more than 27 injured

ایک نیوز:جامشورومیں مسافرکوچ اورآئل ٹینکرمیں تصادم سےسات افرادجاں بحق جبکہ27سےزائدزخمی ہوگئے۔
جامشورومیں انڈس ہائی وےپرمسافرکوچ آئل ٹینکراورمزدامیں تصادم ہوا۔حادثےکےنتیجےمیں سات افرادجاں بحق اور27سےزائدزخمی ہوگئے۔
حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیو اورپولیس کی ٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کیاگیا،حادثےمیں جاں بحق اورزخمیوں مرد،خواتین اوربچےشامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق تیزرفتارمسافرکوچ آئل ٹینکرکواوورٹیک کرتےہوئےالٹ گئی ، حادثہ تیزرفتاری اورلاپروہی کی وجہ سےپیش آیا۔
پولیس کےمطابق جائےوقوعہ سےگاڑیوں کوتحویل میں لیکرکارروائی شروع کردی، زخمیوں میں سےمتعددافرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،جس سےمزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے۔
ذرائع کےمطابق ہسپتال میں سہولیات کےفقدان نےمحکمہ صحت جامشوروکی کارکردگی کاپول کھول دیا۔حادثےمیں جاں بحق سات افرادکی لاشیں ان کےآبائی علاقےمیں منتقل کرناشروع کردی گئی ہیں۔

History

Close |

Clear History