وزیرخزانہ کادورہ امریکہ،فنانس کارپوریشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

Apr 17, 2024 | 00:04 AM

ایک نیوز:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دورہ امریکہ میں فنانس کارپوریشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں،اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی  انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات،  ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات،  ترسیلات زر کے فروغ  کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں ہوائی اڈوں کے انتظام اور استعداد کار میں بہتری کیلئے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر خزانہ  نےترجیہی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں