مذاکرات سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں ، یوسف رضا گیلانی

مذاکرات سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں ، یوسف رضا گیلانی
کیپشن: مذاکرات سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں ، یوسف رضا گیلانی

ایک نیوز :پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات سے کبھی نہیں بھاگتیں۔مذاکرات ہی واحد حل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ہمیشہ میثاق جمہوریت پر قائم رہے، آئین ،جمہوریت اور ملکی استحکام کیلئے ہر ممکن اقدام کیلئے تیار ہیں، اس موقع پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  جمہوریت میں مذاکرات ہی بحرانوں سےنکلنے کا واحد راستہ ہیں، ملک میں نفرت ،انتشار کی سیاست کی وجہ سے بحرانی صورت ہے، حب الوطنی کا تقاضا ہے ملکر مذاکرات کے ذریعے ملک کو مشکل سے نکالیں، ہم نے جب بھی مذاکرات کی کوشش کی مثبت جواب نہیں ملا،جمہوری استحکام کیلئے برداشت کے رویوں کو اپنانا ضروری ہے۔
ان کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں عوام بہت دکھی ہیں، اس وقت حالات بہت گھمبیر ہیں، پہلے بھی میثاق جمہوریت کے ذریعے ملک کو مشکل سے نکالا۔