سعودی عرب میں عیدالفطر22اپریل کو ہونےکی پیشگوئی

Apr 17, 2023 | 23:24 PM

ایک نیوز:سعودی گزٹ کی رپورٹ میں بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 29 رمضان المبارک بروز جمعرات کو شوال کا چاند نظر کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو سکتی ہے۔

جمعرات کو چاند دیکھنا عرب ممالک اور اسلامی دنیا میں کہیں سے بھی کھلی آنکھ سے ممکن نہیں۔ لیبیا سے شروع ہونے والے مغربی افریقہ کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر بیشتر عرب ممالک میں ٹیلی اسکوپ کے ذریعے جمعرات کو چاند دیکھنا ممکن نہیں ہے اور اس لیے غالب امکان ہے کہ عیدالفطر ہفتے کو ہو گی۔
دوسری جانب سعودی عرب میں عید الفطر پر طوفان اور شدید بارش کا امکان ہے،سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہر موسمیات معاذ الاحمدی نے کہا کہ عید الفطر کے پہلے 2 دنوں میں موسم کی صورتحال خراب رہے گی۔
سعودی عرب میں  طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو کر جمعہ اور ہفتہ 21 اور 22 اپریل کو ختم ہوگا۔ پیر 24 اپریل سے موسم کی صورتحال تبدیل ہو گی۔ موسم کی یہ صورتحال عید الفطر کے پہلے ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی۔
 رمضان المبارک کے آخری دنوں اور عید الفطر کے دنوں میں موسمی عدم استحکام کے باعث بہت سے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو گی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں ریاض، تبوک کے کچھ حصوں، الجوف،مشرقی علاقہ میں موسم ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں