تحریک انصاف کے بڑے بڑے نام پنجاب انتخابات کی دوڑ سے آؤٹ

تحریک انصاف کے بڑے بڑے نام پنجاب انتخابات کی دوڑ سے آؤٹ
کیپشن: تحریک انصاف کے بڑے بڑے نام پنجاب انتخابات کی دوڑ سے آؤٹ

ایک نیوز :تحریک انصاف  کے پنجاب کی ٹکٹوں کے حوالے سے حیران کن فیصلےسامنے آئے ہیں،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے  بڑے بڑے نام پنجاب انتخابات کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق  شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور حماد اظہر کو ٹکٹ نہیں ملے گا،  ڈاکٹر مراد راس، شبیر گجر اور ظہیر عباس کھوکھر بھی ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، پی ٹی آئی نے پنجاب کی 80 فیصد نشستوں کے ٹکٹ فائنل کر لیے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے کل ٹکٹوں کا حتمی اعلان متوقع ہے،  الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ 19 اپریل ہے ۔