بھارتی جنتا پارٹی کےایوارڈ تقریب نے 11 افراد کی جان لے لی

بھارتی جنتا پارٹی کےایوارڈ تقریب نے 11 افراد کی جان لے لی
کیپشن: Bharatiya Janata Party's award ceremony claimed 11 lives

ایک نیوز:بھارت میں وزیر داخلہ امیت شا کا ایوارڈ شو 11 افراد کی جان لے گیا، درجنوں اسپتال پہنچ گئے، 50 افراد کی حالت تشویشناک اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
بھارت میں ریکارڈ توڑ گرمی سورج آگ برسانے لگا، ریاست مہاراشٹر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی نے 11 افراد کی جان لے لی، جس میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔
ممبئی کے نواحی علاقے میں ریاستی ایوارڈ کی تقریب میں وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، بھارتی جنتا پارٹی کے اہم رہنماؤں کے علاوہ وزیر داخلہ امیت شا بھی موجود تھے۔
تقریب میں شرکت کیلئے بسوں، ٹرکوں اور کشتیوں کے ذریعے ریاست بھر سے کم و بیش ایک ہزار افراد کو شرکت کیلئے لایا گیا، لیکن ان کی سہولت کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔
سیکڑوں لوگ کھلے آسمان تلے کئی گھنٹوں تک بیٹھے رہے، جس کی وجہ سے کئی افراد کی حالت بگڑ گئی جو اموات کا باعث بنی۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔گرمی کی یہ شدید لہر افغانستان، پاکستان اور بھارت سمیت جنوب مشرقی ایشیاء تک پھیلی ہوئی ہے۔
ایک عالمی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں درجہ حرارت پہلی بار 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ترکمانستان میں بھی اپریل کی گرمی نے نیا قومی ریکارڈ بنالیا، پارہ 42 ڈگری ہوگیا۔