پی ٹی آئی کی لاہوریوں کو عیدزمان پارک میں منانےکی دعوت

پی ٹی آئی کی لاہوریوں کو عیدزمان پارک میں منانےکی دعوت
کیپشن: PTI invites Lahoreites to celebrate Eid Zaman Park

ایک نیوز:تحریک انصاف نے عید کی تعطیلات میں نئی حکمت عملی اپنالی۔لاہوریوں کو عید زمان پارک میں منانےکی دعوت دیدی۔

 تحریک انصاف نے عید کے 3 دنوں پر زمان پارک میں فن گالا لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان کارکنوں کے ساتھ عید منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے سٹالز لگائے جائیں گے۔عید کے 3 دن زمان پارک پر لاہور سے کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی، عید کے دنوں پر زمان پارک پر خصوصی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

 صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کے مطابق  لاہورٹاؤن صدور اور یونین کونسل صدور کی مشاورت سے عید کا شیڈول بہت جلد جاری کرے گا۔یوسی سطح پرکارکنوں کو نئی ذمہ داریاں دینے کافیصلہ کیاجائے گا۔

جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور  اویس یونس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے عید پر بہت ساری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے،عید پر زمان پارک میں 24 گھنٹے رونق کا سماں ہوگا۔اہلیان لاہور یہ عید اپنی فیملیز کے ساتھ زمان پارک میں منائیں گے۔