ساف چیمپئن شپ: قومی فٹبال ٹیم جون میں بنگلور جائے گی  

Apr 17, 2023 | 21:29 PM

 ایک نیوز: پاکستان کی فٹبال ٹیم  بنگلور میں اکیس جون سے تین جولائی تک ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

پاکستان فٹبال نارملائزیشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی بھارت میں شیڈول چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی ویزوں کو بروقت یقینی بنانے کے لیے عید کے بعد ضروری کارروائی کا آغاز کردیاجائے گا۔

قومی ٹیم کے غیر ملکی پرواز کے ذریعے بھارت روانگی کے انتظامات کیے جائیں گے، چیمپئن شپ کی تیاریوں کےلیے فٹبال ٹیم کا کیمپ مئی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، بھارتی ٹیم ساف چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرئے گی۔

ذرائع کے مطابق ساف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سےمشروط ہوگی۔

مزیدخبریں