شب قدرانتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، ذکر و اذکار کی محافل کاانعقاد

 شب قدرانتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، ذکر و اذکار کی محافل کاانعقاد
کیپشن: Shab Qadran is being celebrated with utmost devotion and respect

ایک نیوز: ملک بھر میں شب قدرانتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ مساجد میں چراغاں، ذکر و اذکار کی محافل کااہتمام کیاگیا۔
 لیلۃ القدر یا شب قدر جس کے بارے میں قرآن کریم میں سورہ قدر کے نام سے ایک سورت بھی نازل ہوئی ہے، اس رات میں عبادت کرنے کی بہت فضیلت اور تاکید آئی ہے، قرآن مجید میں اس رات کی عبادت کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔

لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے، طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلۃ القدر ہو سکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس رات فرزندان اسلام رات بھر مساجد میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں۔

 رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کسی بھی طاق رات کو شب قدر ہو سکتی ہے لیکن زیادہ تر رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو ہی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شب قدر ہے۔ شب قدر کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلہ میں ملک بھر میں آج مساجد میں خصوصی عبادات اور چراغاں کا انتظام کیا گیا ہے، نماز تراویح کے بعد ذکر اذکار، تلاوت کلام پاک ، صلوٰۃ و تسبیح سمیت دیگر عبادات کی جائیں گی، مساجد کے باہر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔