ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہناہے کہ خدشہ ہے اعظم سواتی اور شہباز گل کی طرح علی امین گنڈا پور اور علی زیدی کو بھی حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر قابل مذمت ہے کہ کس طرح پی ٹی آئی کے سینئر لیڈرز علی زیدی اور علی امین گنڈا پور کو جعلی ایف آئی آر میں حراست میں رکھا جا رہا ہے ۔سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے۔ بدمعاشوں اور ان کے کارندوں نے آئین، قانون کی حکمرانی، عدالتی احکامات اور ان کا مکمل مذاق اڑایا ہے۔ یہ سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے۔
Totally condemnatory how Ali Zaidi & Ali Amin are being kept in custody on sham FIRs & we fear both, like Swati & Gill earleir, will be subjected to custodial torture. Cabal of crooks & their handlers have made a complete mockery of Constitution, Rule of Law, Court orders &
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2023
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کامزید کہنا تھا کہ ہمارے سوشل میڈیا کارکن وقاص امجد کو اغوا کر لیا گیا اور رہائی سے پہلے ان پر شدید تشدد کیا گیا۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کا افطار میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ اگرانسان کو اوپرجانا ہے تو اللہ کے نبی ﷺ کی زندگی سے سیکھنا ہوگا۔انسان جتنی مشکلوں کاسامنا کرتا ہے وہ مزید مضبوط ہوجاتاہے۔جب تک انسان خود ہارنہ مان لے کوئی چیز اس کو ہرا نہیں سکتی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کارکنوں سے خطاب میں پشاور کی تنظیم پر تنقید کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ پشاور مجھے کمزور نظر آرہا ہے، لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہورہا ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہناتھاکہ رمضان کا مہینہ ہے اس لیے کارکنوں کی تعدادمیں شایدکوئی کوتاہی ہوئی ہو، اگلی بار یہ کمی نہیں آئے گی، پشاور نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔