موسمیاتی تبدیلی، پی سی بی اور امریکی ادارے میں معاہدہ

موسمیاتی تبدیلی، پی سی بی اور امریکی ادارے میں معاہدہ
کیپشن: Agreement on Climate Change, PCB and US Institute

ایک نیوز:چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا نام بھی شمار ہے، ہم سب کو مل کران تبدیلوں پر قابو پانا ہے۔

موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ میں مفاہمت کی یادداشت پردستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اورامریکی ادارے کے فواد سرور نے دستخط کیے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ہم نے بھی یہ معاہدہ کیا ہے، ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی دنیا کا بڑا مسئلہ ہے۔ہمارا ملک اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

ان کاکہناتھاامریکی کمپنی کا اس تحریک میں ہمارے ساتھ جڑنا بڑا اہم اقدام ہے، ہم مل کر ماحول کو محفوظ رکھنے کی مل کر کوشش کریں گے۔