پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی10ویں بلند ترین چوٹی سرکرلی

Apr 17, 2023 | 19:17 PM

ایک نیوز:پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےدنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سرکرلی۔

نائلہ کیانی اس چوٹی کو سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔اسلام آباد،نائلہ کیانی پیرکی صبح 8,091 میٹربلند ماؤنٹ انا پورنا کےٹاپ پرپہنچیں۔6 رکنی کوہ پیماؤں کی ٹیم میں 2 پاکستانیوں کےساتھ بھارتی کوہ پیما بھی شامل تھے۔

نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایورسٹ اور لوٹسے بھی سر کریں گی۔نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ کیانی نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ساتھ ہی انا پورنا کو سمٹ کیا۔

وہ اس سے قبل کے ٹو،گیشربرم ون اورگیشربرم ٹو سرکرچکی ہیں۔بھارتی کوہ پیما ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں