بگ باس 13 میں سب سے کم معاوضہ مجھے دیا گیا، شہناز گل

بگ باس 13 میں سب سے کم معاوضہ مجھے دیا گیا، شہناز گل
کیپشن: I was paid the lowest in Bigg Boss 13, Shahnaz Gul

ایک نیوز:شہناز گل نے انکشاف کیا کہ بگ باس 13 میں ان کو سب امیدواروں میں سب سے کم معاوضہ دیا گیا اور شو ختم ہونے کے بعد سب سے مہنگی بن گئی.

بگ باس کی امیدوار شہناز گل نے اپنے معاوضے کو لیکر کے انکشاف کیا کہ وہ پہلے انہوں نے سلمان خان کی میزبانی کرنے والے شو بگ باس میں شرکت کی۔ اب وہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ شہناز نے بالی وڈ میں ڈیبیو اسی فلم کے ذریعے کیا۔

 انکشاف بالی وڈ اداکارہ نے کپیل شرما شو میں کسی کا بھائی کسی کی جان کی پروموشن کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ان کو بگ باس کے تیرہویں ایڈیشن میں سب سے کم معاوضہ دیا گیا ، اس وقت میں سب سے سستی تھی اور اب سب سے مہنگی بن کے نکلی ہوں۔

سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔ اس فلم میں پوجا ہیگڑے ، پلک ترواری جسی گل سمیت بھومیکا چاولہ نے اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔