ایک نیوز: پاکستانی اداکار شہریار منور نےپروڈیوسرسے بدتمیزی سے وائرل ویڈیوپرمعافی مانگ لی بلکہ ایک وضاحتی ویڈیوبھی جاری کردی۔
View this post on Instagram
گذشتہ دنوں سے پاکستانی اداکار شہریار منور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی ,جس میں ایک خاتون پہلے افطاری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتی ہیں کہ اسی دوران ایک دروازہ کھلتا ہے ۔ جہاں ایک کمرے سے شہریار منور اور پاکستانی فلم میکر سہیل جاوید دکھائی دیتے ہیں۔ یہاں شہریار چیخ چیخ کر سہیل جاوید سے بات کرتے ہیں وہ انہیں اس کمرے سے باہر نکال دیتے ہیں۔
مختلف قیاسی آرائیوں کے بعد شہریار منور اور سہیل جاوید کی جانب سے ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ۔ نئی ویڈیو میں شہریار کی جانب کیمرے نے فوکس کیا جس کے بعد شہریار نے کہا کہ آپ نے وہ ویڈیو دیکھی ہوگی ، میری اور سہیل کی برسوں کی محنت میں نے آپ لوگوں کے اس ویڈیو پر کومنٹس پڑھے۔
View this post on Instagram
شہریار نے کہا کہ میں آپ لوگوں سے معافی مانگنا چاہ رہا تھا ، کیوںکہ معاشرتی طور پر ہم صرف منفی چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہی چیزوں کو پروموٹ کرتے ہیں اور انہی چیزوں کو وائرل کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی سہیل جاوید نے کہنا شروع کیا کہ پھر آپ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ٹی وی اور فلم میں منفی کونٹینٹ کیوں دکھایا اور بنایا جاتا ہے۔
ساتھ ہی شہریارنے اپنی آنے والی ویب سیریز کی پروموشن کی کہ ان کا نیا پراجیکٹ بھی ایسے ہی ایک لکھاری کے بارے میں ہے۔
لکھاری ایک ویب ڈرامہ ہے جس کے ٹیزر کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں شہریار منور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔