ایک نیوز :آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا،پیپلزپارٹی نے اپنا وزیراعظم لانے کیلئے نمبر ز پورے کرلئے ۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی یا اس کی اتحادی جماعت سے ہوگاہم نے نمبرز پورے کرلئے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بیرسٹر سلطان گروپ سے معاملات طے پارہے ہیں، موجودہ 52 ارکان میں سے 27 ووٹ والا وزیراعظم بن سکے گا، وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ہمارے پاس مقررہ ووٹوں سے زیادہ ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ متعدد ایم ایل ایز سے رابطے کئے ہیں، مزید سے روابط جاری ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا عمل آئندہ ایک 2 روز میں مکمل ہوجائے گا۔
دوسری جانب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض کی زیر صدارت ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، تاہم کورم پورا ہونے کے باوجود بغیر کسی کارروائی کے کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کا بڑا سرپرائز
Apr 17, 2023 | 18:12 PM