میکلوڈگنج میں شہری کےگھرآسمانی بجلی گرگئی،پرندےہلاک

میکلوڈگنج میں شہری کےگھرآسمانی بجلی گرگئی،پرندےہلاک
کیپشن: Lightning struck a citizen's house in McLeodganj, birds died

ایک نیوز:ضلع بہاولنگر کے علاقے میکلوڈ گنج میں شہری کے گھر میں درخت پرآسمانی بجلی گرنے سے پرندے ہلاک ہو گئے جبکہ اہل خانہ محفوظ رہے۔

 اہل علاقہ کاکہنا تھا کہ کالی گھٹاؤں کے ساتھ تیزی آندھی میں بادل گرجنے سے بجلی درخت پرگری جس سے پرندے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئے۔علاقے کا جائزہ لیاجارہاہے۔