ایک نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام ناموسِ رسالت کے تحفظ کیلئے پنجاب اسمبلی ہال چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گستاخ ثناء ملعونہ کی گرفتاری اور پھانسی دینے کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرے کی قیادت ضلعی امیر سید نذیر علی ، علامہ جمیل شرقپوری،ایڈووکیٹ محسن رضا،ایڈووکیٹ عثمان خضر مانگٹ، علامہ عاصم اشفاق،شہزاد میٹھا و دیگر نے کی۔
مظاہرین نے نبوت کا دعویٰ کرنے والی گستاخ ثناء ملعونہ کو گرفتار اور 295سی کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔
ٹی ایل پی رہنماؤں نے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کبھی بھی اپنے پیارے نبیﷺ کی گستاخی و توہین برداشت نہیں کر سکتا،ملک کو امن کا گہوارہ بنانے اور اسلام و قانون کی بالادستی کیلئے اسے کورٹ کے ذریعے پھانسی کی سزا دی جائے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-17/news-1681731226-6953.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-17/news-1681731226-8905.mp4