ایک نیوز: پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ایرانی سفیر نےالوداعی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹیم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔