پنجاب انتخابات، پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

پنجاب انتخابات، پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

ایک نیوز:  پنجاب میں عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی سربراہی پی ٹی آئی چیئرمین  اور سابق وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔  پارلیمانی بورڈ میں مرکزی رہنماء شامل ہوں گے اور اس کے علاوہ تمام ریجنز کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی اس میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ممکنہ امیدواروں کے انٹر ویوز اکیلے کررہے تھے، عمران خان نے پی پی 113 تک کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں۔