ایک نیوز: وزیراعلی پنجاب اور آئی جی کے سخت نوٹس کے بعد پاکپتن میں پندرہ سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او پاکپتن طارق ولائیت کا کہنا ہےکہ ملزم مبشر شاہین کو موبائل لوکیشنز ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے ساتھی رضوان نے واردات میں معاونت کی تھی۔ خاتون آفیسر عشرت نے جنسی ذیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے لیے خود ریڈ کیا تھا۔
ڈی پی او پاکپتن کا مزید کہنا ہےکہ ملزمان نے گزشتہ روز پندرہ سالہ لڑکی سے تھانہ ڈلوریام کی حدود میں زیادتی کی گئی تھی۔ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔