ایک نیوز: سندر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تین ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
تفصیلایت کے مطابق پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں معمول کے مطابق ناکہ لگایا ہوا تھا کہ چار مسلح موٹر سائیکل سواروں کو سندر پولیس نے ناکہ پر روکنے کا کہا جس پر ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس میں اپنے ساتھی ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکوں زخمی ہو گیا جبکہ تین ڈاکوں رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو ریسکیو کی ٹیم نے جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا۔ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت اویس کے نام سے ھوئی ھے جو شیر شاہ کالونی لاہور کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او سندر ملک خدا بخش کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوں اشتہاری ہونے کے ساتھ ساتھ لاتعداد وارداتوں میں ملوث تھا۔ سندر ڈی ایس پی رائیونڈ سرکل ملک عامر احمد اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فرار ہونے والے تینوں ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے۔