پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار دوبارہ مخصوص نشست کی اہل قرار

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار دوبارہ مخصوص نشست کی اہل قرار
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار دوبارہ مخصوص نشست کی اہل قرار

ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو دوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دوبارہ مخصوص نشست کے لیے اہل قرار دے دیا۔

شاندانہ گلزار کے وکیل بیرسٹر عاطف رحیم برکی عدالت میں پیش ہوئے۔

 واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مخصوص نشست سے استعفی دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ان کی جگہ دوسری خاتون روحیلہ حامد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔ شاندانہ گلزار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔