سٹیٹ بنک نےپیسے نہ دیئےتویہ جیلوں میں ہونگےیاعوام کی عدالت میں:شیخ رشید

Apr 17, 2023 | 11:21 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کابیان”14مئی کوانتخابات نہیں ہونگے“ عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ سٹیٹ بنک پیسے جاری کرتا ہے یا نہیں کرتا آج پتہ لگ جائےگا، اگرسٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کوپیسے نہ بھیج کرحکم عدولی کرتاہے تو ابتدا سٹیٹ بینک سے ہی کی جائے ،یہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے یاعوام کی عدالتوں میں ہوں گے اس کابھی پتہ لگ جائےگا،سراج الحق کے مذاکرات حقیقت پرمبنی ہوں تواچھی بات ہے۔

ان کاکہناتھا کہ اب توزلمے خلیل زاد نے بھی مسٹر%10 پر مہرلگا دی ہے، نیب کے کیسزسپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں،سپریم کورٹ نیب ترامیم کوکالعدم قراردےگی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ عدلیہ کودھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ان کےخلاف غیراخلاقی مہم بھی چلائی جارہی ہے، اگرقومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی توصوبائی الیکشن اپنے وقت پرہی ہوکررہیں گے۔

شیخ رشید کاکہناتھا کہ وزیر داخلہ کابیان کہ14مئی کوانتخابات نہیں ہونگے عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے، چور دروازے سے آنےوالیPDMکی حکومت الیکشن کے چوک اورچوراہے میں جانے سے گھبرا رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ نگران حکومت کے90روز پورے ہوگئے ہیں تویہ کس شوق کس اختیارکے تحت بیٹھے ہوئے ہیں،غیرملکی انویسٹمنٹ ،غیرملکی ایرلائینز بند ہورہی ہیں۔

مزیدخبریں