ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کابیان”14مئی کوانتخابات نہیں ہونگے“ عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ سٹیٹ بنک پیسے جاری کرتا ہے یا نہیں کرتا آج پتہ لگ جائےگا، اگرسٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کوپیسے نہ بھیج کرحکم عدولی کرتاہے تو ابتدا سٹیٹ بینک سے ہی کی جائے ،یہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے یاعوام کی عدالتوں میں ہوں گے اس کابھی پتہ لگ جائےگا،سراج الحق کے مذاکرات حقیقت پرمبنی ہوں تواچھی بات ہے۔
اب توزلمےخلیل زاد نےبھی مسٹر%10 پر مہرلگا دی ہےنیب کےکیسزسپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں۔انشاءاللہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کوکالعدم قراردےگی۔عدلیہ کودھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ان کےخلاف غیراخلاقی مہم بھی چلائی جارہی ہےاگرقومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی توصوبائی الیکشن اپنےوقت پرہی ہوکررہیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 17, 2023
ان کاکہناتھا کہ اب توزلمے خلیل زاد نے بھی مسٹر%10 پر مہرلگا دی ہے، نیب کے کیسزسپریم کورٹ میں فیصلہ طلب ہیں،سپریم کورٹ نیب ترامیم کوکالعدم قراردےگی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ عدلیہ کودھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ان کےخلاف غیراخلاقی مہم بھی چلائی جارہی ہے، اگرقومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی توصوبائی الیکشن اپنے وقت پرہی ہوکررہیں گے۔
شیخ رشید کاکہناتھا کہ وزیر داخلہ کابیان کہ14مئی کوانتخابات نہیں ہونگے عدلیہ کے فیصلے کی سرعام حکم عدولی ہے، چور دروازے سے آنےوالیPDMکی حکومت الیکشن کے چوک اورچوراہے میں جانے سے گھبرا رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ نگران حکومت کے90روز پورے ہوگئے ہیں تویہ کس شوق کس اختیارکے تحت بیٹھے ہوئے ہیں،غیرملکی انویسٹمنٹ ،غیرملکی ایرلائینز بند ہورہی ہیں۔
وزیر داخلہ کابیان کہ14مئی کوانتخابات نہیں ہونگےعدلیہ کےفیصلےکی سرعام حکم عدولی ہےچور دروازے سےآنےوالیPDMکی حکومت الیکشن کےچوک اورچوراہے میں جانےسےگھبرا رہی ہےنگران حکومت کے90روز پورےہوگئےہیں تویہ کس شوق کس اختیارکےتحت بیٹھےہوئےہیں۔غیرملکی انویسمینٹ غیرملکی ایرلائینز بند ہورہی ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 17, 2023