پنجاب میں انتخابات ،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد جاری

Apr 17, 2023 | 11:08 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول پر عملدرآمد جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیدواروں کی نئی فہرستیں کل جاری کی جائیں گی ،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل مقررکی گئی ہے،امیدواروں کو انتخابی نشان 20 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 14 مئی کو شیڈول ہے ۔

مزیدخبریں