کاروباری ہفتے کا آغاز ، ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Apr 17, 2023 | 04:11 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر ہی قیمت میں دوبارہ اضافہ کا رجحان رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ہی ڈالر 31پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب جاری اعداد وشمار کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر284.40 سے بڑھ کر284.71 پر بند ہوگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کمی کیساتھ289 روپے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری روز  انٹر بینک میں کاروبار کےاختتام ڈالر 51 پیسے سستا ہو گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب جاری اعداد وشمار کے مطابق  انٹربینک میں ڈالر 284.91 سے کم ہوکر 284.40 پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290روپے پر فروخت ہو رہا تھا.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 122 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد  مارکیٹ 40 ہزار 328 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔

مزیدخبریں