حکومت نےترقیاتی منصوبوں کیلئے129ارب روپےجاری کر دیے

Apr 17, 2023 | 10:32 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  وزارتِ منصوبہ بندی نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے129ارب روپے جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے چوتھی سہ ماہی کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز جاری کیے ہیں، وزارت منصوبہ بندی نے رواں سال کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 ارب روپے زائد جاری کیے ہیں،آخری سہ ماہی کے لیے جاری کردہ 129ارب روپے کے بعد مجموعی ترقیاتی بجٹ 600ارب روپے کا ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جاری کردہ فنڈز میں فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 27ارب روپے بھی شامل ہیں،معاشی بحران کے باوجود چوتھی سہ ماہی کی ریلیز کو یقینی بنایا گیا۔

رواں سال کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کے 550ارب روپے کے مقابلے میں 50ارب روپے زائد جاری کیے گئے، وزارت آبی وسائل کو 30ارب، وزارت مواصلات کو 22ارب، ایچ ای سی کو 7ارب ، وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کو 4ارب، ریلوے کو 8ارب اور وزارت توانائی کو 5ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

مزیدخبریں