جنوبی وزیرستان:سکیورٹی آپریشن میں شہید 2 فوجی جوان سپرد خاک

Apr 17, 2023 | 10:23 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران شہید 2 جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق   لانس نائیک شعیب علی شہید اور سپاہی رفیع اللہ شہید  کی  نماز جنازہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور بعد میں اُن کے آبائی قصبوں میں ادا کی گئی اور دونوں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں فوجی افسران و  جوانوں سمیت سول حکام، عوام اور شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق  پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو کسی بھی قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔   ایسی قربانیاں ہی ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیر ستان کے ضلع زرملان میں سکیورٹی آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس واقعے میں 8 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہفتے کو انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک شعیب علی (عمر 25 سال، رہائشی پاراچنار، ضلع کرم) اور سپاہی رفیع اللہ (عمر 22 سال، ساکن ضلع لکی مروت) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔شہدا نے سوگواران میں بیواؤں اور والدین کو غمگسارچھوڑا ہے۔

مزیدخبریں