گورنر سندھ کی کراچی کی عوام کو عید ملن پارٹی کی دعوت

گورنر سندھ کی کراچی کی عوام کو عید ملن پارٹی کی دعوت

ٌایک نیوز: کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری اسکیم 33 میں عوام کے درمیان کی جہاں لوگوں نے انکا والہانہ استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کو گلزار ہجری آمد پر اجرک سندھی ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں عید کے روز لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پورے کراچی کو دعوت ہے، لنچ کے ساتھ عید ملن پارٹی کی اور ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔

کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  شہر کی سڑکیں خراب ہیں وہ ٹھیک کرنی ہیں۔ گزشتہ روز سحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاؤس واپس جارہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھی جو کہ ٹوٹی ہوئی ہیں،کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لے کر سورہے ہیں؟کامران ٹیسوری نے کہا کہ کل ڈی جی آڈٹ کو بلاؤں گا کہ وہ آڈٹ کریں کہ تین سالوں سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کم سے کم تنخواہ 50ہزار کردیں،سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں اور مجھے امید ہے وہ کام کریں گے۔ نوجوان کو شیشہ،گٹکا، ماوے پر احساس محرومی نے لگایا ہے۔ جو  بچوں کو ان نشوں پر لگارہے ہیں ان کے خلاف  سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سی ایم کو گورنر ہاؤس میں افطار کرنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔