انجری کے باعث اہم کھلاڑی کو آرام دینے کا امکان

Apr 17, 2023 | 10:04 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف  تیسرے ٹی 20 میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کمر کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔دونوں ٹیمیں سیریز کے  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ محمد رضوان نے دوسرے ٹی 20 کے دوران سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اننگز کے ساتویں اوور میں میدان چھوڑ گئے تھے اور محمد حارث نے بطور وکٹ کیپر ان کی جگہ لی۔رضوان کی حالت میں بہتری آرہی ہے لیکن زیادہ امکان یہی ہے کہ انہیں کھیل کے لئے آرام دیا جائے گا لیکن اس کا آج میچ سے قبل کیا جائے گی جبکہ رضوان کو آرام دینے کی صورت میں محمد حارث ان کی جگہ لیں گے۔

 وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کمر کی تکلیف سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں، ان کی کمر کی تکلیف کا آج پھر جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد محمد رضوان کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ہو گا، ان کی جگہ پلئینگ الیون میں محمد حارث شامل ہوں گے۔ محمد رضوان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، ان کو احتیاطی طور پر آرام دیا جا سکتا ہے۔

دوسرے ٹی 20 میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے رضوان کی انجری کے حوالے سے بتایا تھا کہ رضوان پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، ہوسکتا اگلے میچ کا آرام کرایا جائے جس کے بعد وہ ٹیم میں دوبارہ واپس آجائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں