ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھارتی کپتان روہت شرما کا منفرد اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انہوں نے 29 ہاف سنچری بھی اسکور کر رکھی ہیں لیکن اگر بابراعظم نے ان کی حکمرانی ختم کرنے کا خواب سجا لیا ہے۔اگر بابراعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے تو انہیں بقیہ 3 ٹی 20 میچز میں سے 2 میچز میں سینچری اسکور کرنی ہوگی لیکن فیٹیز کے معاملے میں بابراعظم روہت شرما سے ایک ہاتھ آگے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 3 سینچریاں اور 30 نصف سینچریاں اسکور کررکھی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 3 سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے کپتان بن گئے تھے۔