پنجاب الیکشن،فواد چودھری نےرانا ثنا اللہ کا بیان چیف جسٹس کو کھلی دھمکی قرار دیدیا

پنجاب الیکشن،فواد چودھری نےرانا ثنا اللہ کا بیان چیف جسٹس کو کھلی دھمکی قرار دیدیا
کیپشن: پنجاب الیکشن،فواد چودھری نےرانا ثنا اللہ کا بیان چیف جسٹس کو کھلی دھمکی قرار دیدیا

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے پنجاب الیکشن سےمتعلق بیان کو چیف جسٹس کو کُھلی دھمکی قرار دے دیا۔

 رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چیف جسٹس کو کُھلی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں، رانا ثنا اللہ کے ماتحت ادارے چیف جسٹس اور دیگر ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر 6 ماہ سے 5 سال تک کی نا اہلی ہوسکتی ہے، شہبازشریف کو نااہل کرانے کا منصوبہ لندن میں بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اسٹیٹ بینک آج پیسے ٹرانسفر کرے گا اور شیڈول کے مطابق انتخابات ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان جتنا مرضی زور لگالیں، 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، انتخابات مقررہ وقت پر اسی سال ہوں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک کے جو افسران پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم ادا کریں گے، انہیں ریکوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایسا نہ ہو افسران ساری زندگی 21 ارب روپے کی ادائیگی کرتے رہیں۔