پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

Apr 17, 2023 | 07:31 AM

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشننل میں تیسری سنچری تھی۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دوسرے ٹی 20 میں وکٹ کیپنگ کے دوران کمر کی تکلیف کی وجہ سے ان فٹ ہوکر باہر چلے گئے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں، ہوسکتا انہیں آرام کروایا جائے اور بعد میں وہ ٹیم میں واپس آجائینگے۔

دوسری جانب مہمان ٹیم سیریز میں کم بیک لے لیے پُرعزم ہے۔

مزیدخبریں