سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کی آج آخری تاریخ

Apr 17, 2023 | 06:04 AM

ایک نیوز: سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل رقم دینے کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو عدالت میں پیش کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔

فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو اس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں