ایک نیوز: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں مسلم لیگ نے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتھال پر مشاورت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےسعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے پہلے سے موجودہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔
اس اہم ملاقات میں نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ معاشی ،سیاسی اور دیگر امور پر بات چیت کی۔
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی روضہٴ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری ۔ pic.twitter.com/WhYwiNj86E
— PMLN (@pmln_org) April 16, 2023
دریں اثنا مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈارنے روضہ رسول پر حاضری دی۔
سابق وزیراعظم کو مسجدنبوی میں سکیورٹی حصار میں روضہ رسول لے جایا گیا۔ میاں نوازشریف نے نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس سے قبل نوازشریف مریم نواز،جنید صفدر اور اہل خانہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈارسعودی عرب کے دورے پر ہیں ، جہاں ان کی سعودی حکام سے10 ارب ڈالرزکی آئل ریفائنری اورسرمایہ کاری پر بات چیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے موجود مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سےبھی ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ملکی کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال پرمشاورت کی۔
باخبر ذرائع کے مطابق شیڈول کےمطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار عید کے بعد واپس آئیں گے،تاہم سیاسی صورتحال کے باعث شیڈول میں تبدیلی کا بھی امکان ہے۔