ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پتا نہیں کیا کر رہے ہیں؟ ان کی ملاقاتوں کے بعد علی زیدی کو اٹھایا گیا۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر 6 ماہ سے 5 سال تک کی نااہلی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو نااہل کرانے کا منصوبہ لندن میں بنا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا کہ سراج الحق پتا نہیں کیا کررہے ہیں، ان کی ملاقاتوں کے بعدعلی زیدی کو اٹھایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے پہلے وزیراعظم شہباز شریف اور پھر عمران خان سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں حکومت اور پی ٹی آئی دونوں نے مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔