ہنگری کا یوکرینی اشیاء کی خریداری نہ کرنے کے فیصلے پر یورپی یونین برہم

ہنگری کا یوکرینی اشیاء کی خریداری نہ کرنے کے فیصلے پر یورپی یونین برہم
کیپشن: EU angry over Hungary's decision not to buy Ukrainian goods(file photo)

ایک نیوز: پولینڈ کے بعدیورپی یونین کے ایک اور رکن ہنگری کا بھی یوکرین سے غذائی اشیاء کی درآمدات پر پابندی  کا فیصلہ،  یورپی یونین نے فیصلوں کو ’یکطرفہ اقدامات‘ قرار دیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کردیا۔

پولینڈ کے بعد ہنگری نے بھی یوکرین سے اناج، چینی، پھل، سبزیوں، تیلی بیجوں، ڈیری پراڈکٹس اور گوشت سمیت دیگر غذائی اشیاء کے برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پولینڈ کے وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پابندی کا فیصلہ ملکی زرعی مارکیٹ کو عدم استحکام سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے جبکہ ہنگری کا کہنا ہے کہ یوکرین سے غیر معیاری اشیاء کی برآمد اور یورپی یونین کے بامقصد اقدامات کی عدم موجودگی کے باعث عارضی پابندی کا فیصلہ کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔