ریاست مخالف پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار ایف آئی اے میں طلب

ریاست مخالف پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار ایف آئی اے میں طلب
کیپشن: Anti-state propaganda: PTI leader Shandana Gulzar summoned by FIA(file photo)

ایک نیوز: ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی رہنما بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔ ایف آئی اے نے بڑے ایکشن کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے میں معاونت پرطلب کیاگیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شاندانہ گلزار کو 20 اپریل کو سائبرکرائم ونگ طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق شاندانہ گلزارپیش ہوکر سائبرکرائم ونگ کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔