کیا شیٹ ماسک چہرے کو فائدہ پہنچاتا ہے؟

Apr 17, 2023 | 00:16 AM

ایک نیوز: مختلف سیرمز  اور فلیوورز کے شیٹ ماسک نے پچھلے کچھ سالوں میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ جس سے کچھ ہی منٹوں میں چہرے پر  رونق  آجاتی ہے۔
جوخواتین جلد کو چمکانے ، تازہ اور  جوان رکھنے کے لیے گھنٹوں چہرے کو  طرح طرح کی کریموں سے رگڑتی رہتی تھیں  وہ اب شیٹ ماسک کو لگالیتی ہیں۔جدید اجزاء اور متعدد اقسام کے شیٹ ماسکس کو اسکن کیئر پروڈکٹس کی فہرست میں گیم چینجرز کے طور پر فروخت کیا گیا ہے۔

دراصل شیٹ ماسک کی ابتداء کوریا سے ہوئی ، کورین خواتین کی خوبصورت جلد کے بارے میں سب کو ہی علم ہے، اسی لیے لوگ زیادہ تر کورین خواتین کی اسکن کیئر روٹین فالو کرتے ہیں، ان ہی میں سے ایک شیٹ ماسک کا استعمال بھی تھا۔

کیا واقعی شیٹ ماسک سے چہرے کو کوئی فائدہ ہوتا ہے؟اس سوال کا جواب برطانیہ میں مقیم ماہر امراض جلد ڈاکٹر جوشیا بھاٹیہ نے انسٹاگرام پر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ شیٹ ماسک جلد کو کچھ دیر کے لیے فائدہ پہنچاسکتا ہے لیکن اس کے لیے بھی دو شرائط ہیں۔

 ڈاکٹر جوشیا بھاٹیہ کے مطابق ایسے شیٹ ماسک جن میں ہائیلورونک ایسڈ اور  سیلیسیلک ایسڈ ہو، وہ ماسک چہرے کے لیے مفید ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق  ہائیلورونک ایسڈ جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے جب کہ سیلیسیلک ایسڈ چہرے کے مردہ خلیات کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلیسیلک ایسڈ والے شیٹ ماسک وہ افراد استعمال کریں جن کی جلد آئلی ہے۔

اگرچہ یہ بھی جلد کو بہت کم فائدہ دیتے ہیں یعنی ان کا اثر دیرپا  نہیں ہوتا۔

وہ افراد جنہیں کسی پارٹی یا تقریب میں جانا ہو، وہ عارضی چمک کے لیے یہ ماسک چہرے پر استعمال کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں