پاکستان کا روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر

پاکستان کا روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر
کیپشن: پاکستان کا روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر

ایک نیوز :پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر دے دیا  خام تیل مئی میں پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق روسی وفد کے کراچی میں پاکستانی حکام سے مذاکرات ہفتے کو ختم ہوگئے جن میں اہم امور طے کرلئے گئے جس میں طریقہ ادائیگی شامل ہے تاہم کچھ معمولی نوعیت کے امور باقی ہیں جو بعد میں طے کیئے جائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق روسی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات 13 اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہے جس میں اہم ترین امور طے کرلئے گئے۔