ایک نیوز: ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے غزہ جنگ پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے یمن کے حوثیوں کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی بھیجنے کی تردید کی ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ جو میزائل حوثیوں نے استعمال کیا وہ ایران کے پاس نہیں ہے، ہم مربوط ہیں، ہم ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ہمارا مشترکہ نقطہ نظر ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ نسل کشی ہو رہی ہے اور کوئی بھی اسے روک نہیں رہا ہے۔