آئی ایم ایف کے25ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ شامل 

آئی ایم ایف کے25ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ شامل 
کیپشن: Pakistan's agenda included in IMF's September 25 meeting

ایک نیوز: آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے7ارب ڈالر قرض کی منظوری کےمعاملے پر آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے 25ستمبر کو ہونے والےاجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا۔ 
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے، پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا۔
  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مطمئن ہوا تو پاکستان کو اقساط شروع ہو جائیں گی، قرض منظوری کی صورت میں پاکستان کو قرض کی پہلی قسط کا اجرا ہوگا ، پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کے لیے مکمل پر امید ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان12جولائی تو سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض معاہدہ 37ماہ کے لیے ہوگا۔