ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات جاری ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،مجوزہ آئینی ترمیم اور گزشتہ روز کے رابطوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف کو آئینی ترمیم کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر آگاہ کر یں گے، ایم کیو ایم کے جےیو آئی اور دیگر اتحادیوں سے ہونے والی گفتگو کے مندرجات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول نے کچھ دیر میں مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کرنی ہے، چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچیں گے۔